وینیزیا نیرا کی رازدار خوشبو.
انجینئر ڈاکٹر نائلہ حنا
مارکو بچپن سے ہی عجیب و غریب طاقتوں کی کھوج میں تھا، اسے خوشبوؤں کی دنیا نے جکڑ رکھا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ خوشبو میں انسانوں کی روحوں کو جھکانے کی قوت ہے، اور وینیزیا نیرا میں وہ اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھ رہا تھا۔ مگر اس کی خواہشات معمولی نہ تھیں؛ وہ ایک ایسی خوشبو بنانا چاہتا تھا جو شہر کے سب سے طاقتور لوگوں کو اس کے سامنے جھکا دے، حتیٰ کہ انہیں بھی جو شہر کے سائے میں راج کرتے تھے۔