ماں ایک ایسا وسیع موضوع ہے جس کا قلم بھی احاطہ نہیں کر سکتا۔ ماں جنت ہے ایک ایسی کتاب ہے، جو نایاب لفظوں سے مزین ہے۔ ماں ایک ایسی دلسوز، پرنور اور دلکش ہستی ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔ اس موضوع سخن کا حقیقی مقصد یہ آگاہی دینا ہے کہ ماں بہت نایاب ہے۔ اس کی قدر کریں، یہ نہ ہو کہ جانے انجانے میں آپ اپنی جنت کھو دیں۔ ماں وہ نور ہے، جس کے بغیر ہماری زندگیوں میں اندھیرا ہوتا ہے۔ ماں وہ ستارہ ہے، جس کے چمکنے سے ہماری زندگیاں حسین ہوتی ہیں۔ ماں کی تعریف ممکن نہیں، مگر یہ ایک چھوٹی سی کاوش ماں کی محبت اور قربانی کے نام۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ الفاظ سب پڑھنے والوں کے دل میں اتر جائیں۔ آمین ثم آمین یا رب۔
ماں کی تعریف لکھ سکوں میں
ایسا ہنر بھلا میرے قلم میں کہاں
حمیرا سعدیہ سلارہ