Error loading page.
Try refreshing the page. If that doesn't work, there may be a network issue, and you can use our self test page to see what's preventing the page from loading.
Learn more about possible network issues or contact support for more help.

Dil Ki Baazi

by MUSKAAN
ebook

جھنگ کے قریب چھوٹے سے قصبے شورکوٹ کے گاؤں میں مہندی کی تقریب کا منظر تھا۔ شادی کی تیاریاں اچانک روک دی گئیں تھیں۔ وجہ وہی دیہاتوں میں ہونے والے جھگڑے تھے جن کی وجہ صرف انا پرستی، ضد اور جہالت تھی۔ لڑکے کے باپ چوہدری سرور نے اپنے غصے سے آسمان سر پر اٹھایا ہؤا تھا کیونکہ اسکی ہونے والی بہو نے اپنے باپ اور باقی سب لوگوں کے سامنے چوہدری کے اپنے بیٹے کے مستقبل کے بارے میں کئے فیصلے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
لیکن اس ساری ہلچل کے بعد بات بحث و تکرار سے شروع ہو کر گالی گلوچ تک آ گئی تھی۔ چوہدری نے اپنے حاکموں والے سٹائل میں حکم سنا دیا تھا کہ وہ اپنے وارث کے لئے صرف 9 مہینے انتظار کرے گا۔ یہ حکم نامہ چوہدری نے دولہا اور دولہن دونوں کے خاندان اور سب مہمانوں کے سامنے صادر کیا تھا۔ دولہن سویرا بھی سامنے ہی موجود تھی جس کو گاؤں کے رواج کے مطابق بولنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن سویرا کے باپ نے اسے بہت نازوں سے پالا تھا اور اپنی زندگی کے فیصلے لینے کی پوری آزادی دی تھی ۔ جب اس دور میں گاؤں کے لڑکے تعلیم کو وقت کا زیاں سمجھتے تھے سویرا کے باپ نے اسے اچھی تعلیم دلوائی یہاں تک کے وہ گرایجویشن کے لئے سرگودھا ہاسٹل میں بھی رہتی رہی تھی۔ اس وقت وہ اپنے گاؤں کی سب سے تعلیم یافتہ لڑکی تھی

Formats

  • OverDrive Read
  • EPUB ebook

Languages

  • Urdu