خدائے سخن میر تقی میر کے چھ دیوان ایک ساتھ، ایک ای بک کی صورت میں۔ 3891 صفحوں کی اس ضخیم کتاب میں میر کی انیس سو پندرہ غزلیں شامل ہیں۔ یہ کلیات پہلے چھپے ہوئے تمام ایڈیشنز سے کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ تمام کے تمام چھ دیوان اکٹھے کر دئیے گئے ہیں اور تمام غزلوں کو ردیف کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے اور ہر غزل کے ساتھ اس دیوان کا نمبر بھی دیا گیا ہے جس میں وہ غزل موجود ہے۔
ہر غزل کے بعد اس میں استعمال شدہ قوّافی کی فہرست موجود ہے اور اگر میر تقی میر نے وہ قافیہ ایک سے زیادہ مرتبہ برتا تو اس قافیے پر ٹیپ (TAP) کرنے سے وہ تمام اشعار آپ کے سامنے آ جائیں گے جن میں وہ قافیہ استعمال ہوا۔ ہر غزل کے نیچے اس کی بحر بھی لکھی ہوئی ہے، اور اگر اسی بحر میں میر نے ایک سے زیادہ غزلیں کہیں...